راجوری// پہاڑی طبقہ کو تین فیصد ریزرویشن دینے کے فیصلے کا خیر مقدم کرتے ہوئے اسے پی ڈی پی ضلع صدر راجوری اعجاز مرزا نے اسے تاریخی قرار دیاہے ۔مرزا نے کہاکہ 70سال کی جدوجہدکے بعد پہاڑی طبقہ کو اس کا حق ملاہے جس کیلئے وہ حکومت کے شکر گزار ہیں اوراس فیصلہ سے پہاڑی ایس ٹی درجہ کیلئے راہ ہموار ہوگئی ہے ۔ ان کاکہناتھاکہ سابق وزیر اعلیٰ مرحوم مفتی محمد سعید نے پہاڑی عوام سے وعدہ کیاتھاکہ ان کے مطالبات پورے کئے جائیںگے اور موجودہ وزیر اعلیٰ محبوبہ مفتی نے اس قوم کو تین فیصد ریزرویشن دے کر ایک اہم فیصلہ لیاہے ۔ انہوںنے کہاکہ یہ فیصلہ سنگ میل ثابت ہوگا۔