فیاض بخاری
بارہمولہ//ایکو پارک بارہمولہ کے نزدیک دانخن موڈ پر دو لائنوں والی بارہمولہ اوڑی قومی شاہراہ پر جمعرات کو ایک مرتبہ پھر پہاڑی سے پتھر گر آنے سے ٹریفک کی آمدورفت متاثر،بتادیں کہ اس شاہراہ کی کشادگی کا کام بھی جاری ہے۔جمعرات کوبارہمولہ کے ایکو پارک علاقے میں بڑی بڑی پتھر گرنے سے قومی شاہراہ بند ہوگئی، ٹرانسپورٹ گاڑیاں رک گئیں، لیکن کسی جانی نقصان کی اطلاع نہیں ہے۔ اس دوران بڑے پیمانے پر ملبے کے بہاؤ سے مقامی لوگوں میں خوف و ہراس پھیل گیا،مقامی لوگ پرامید ہیں کہ سڑک کو چوڑا کرنے کا کام مکمل ہونے کے بعد مستقبل میں ایسے واقعات کو کم کرنے کے لیے متبادل راستے تیار کیے جائیں گے۔ سری نگر-بارہمولہ قومی شاہراہ کا منصوبہ جاری ہے، جس کو جلد از جلد مکمل کرنے کی کوشش کی جا رہی ہے تاکہ مسافروں کو فائدہ ہو اور اقتصادی ترقی کو فروغ دیا جا سکے۔پسیاں گر آنے سے کئی گھنٹوں تک ٹریفک کو خادنیار کہ خستہ حال سڑک سے چھوڈا گیا تھا جس کے نتیجے میں مسافروں کو شدید مشکلات کا سامنا کرنا پڑ۔ تاہم بعد میں شام پانچ بجے ٹریفک کی آمدورفت کو بحال کیا گیا ہے۔ادھر مقامی لوگوں کا مطالبہ ہے کہ اس شاہراہ کے متبادل راستہ بھی تیار کیا جائے تاکہ انہیں درپیش مشکلات سے نجات مل سکیں۔