سرنکوٹ// گاؤں پھاگلہ تا ملان ہاڑی بوڈھا 6 کلو میٹر سڑک انتہائی خستہ حال ہونے کی وجہ سے عام لوگوں کو دوران آمد ورفت شدید مشکلات کا سامنا کرناپڑرہا ہے ۔مقامی لوگوں نے انتظامیہ و متعلقہ حکام کو تنقید کا نشانہ بناتے ہوئے کہاکہ سی آر ایف سڑک کے چھ کلو میٹر حصے کا زمینی کام 2009میں کیا گیا تھالیکن اس کے بعد کسی نے بھی سڑک کے مذکورہ حصے کو مکمل کرنے میں کوئی دلچسپی ہی ظاہر نہیں کی ۔عام لوگوں نے بتایا کہ سڑک کو مکمل کرنے کیلئے انہوں نے کئی مرتبہ متعلقہ محکمہ اور ضلع انتظامیہ سے رجوع کیا لیکن آفیسران نے صرف یقین دہانیاں ہی کروائی ہیں جبکہ عملی سطح پر کوئی کام نہیں کیا گیا ہے ۔مقامی لوگوں نے بتایا کہ مذکورہ علاقہ میں سڑک کی وجہ سے جہاں زراعی اراضی کو شدید نقصان پہنچ رہا ہے وہائیں لوگوں کے کچے گھر بھی متاثر ہو رہے ہیں ۔انہوں نے بتایا کہ سڑک کے مکمل نہ ہونے کی وجہ سے جہاں مسافر پریشان ہیں وہائیں ٹرانسپورٹروں کو بھی مشکلات درپیش ہیں ۔مکینوںنے ضلع ترقیاتی کمشنر پونچھ سے اپیل کرتے ہوئے کہاکہ وہ معاملہ میں مداخلت کریں تاکہ عوام سڑک کو جلداز جلد مکمل کیاجاسکے ۔