پکھری بل واٹر ٹریٹمنٹ پلانٹ سے مضر صحت پانی فراہم، عوام مختلف بیماریوں کے شکار، احتجاج کرنے کی دھمکی

سرینگر //شہر خاص کے کاٹھی دروازہ علاقے میں قائم پکھری بل واٹر ٹریٹمنٹ پلانٹ سے سپلائی ہونے والے گندے پانی کی وجہ سے لوگ مختلف بیماریوں کے شکار ہورہے ہیں۔ پکھری بل واٹر ٹریٹمنٹ  پلانٹ سے سپلائی ہونے والے گندے پانی کی وجہ سے کاٹھی دروازہ ، سعیدہ کدل ، رعناواری اور دیگر علاقوں کو سپلائی ہونے والے پانی میں گندگی کی موجودگی سے لوگ پریشان ہیں۔ مقامی لوگوں کا کہنا ہے کہ اگر محکمہ پی ایچ ای نے پکھری بل واٹر ٹریمنٹ پلانٹ سے سپلائی ہونے والے پانی کو صاف و شفاب بنانے کا انتظام نہیں کیا تو وہ احتجاج کرنے پر مجبور ہونگے۔ شہرخاص کے کاٹھی دروازہ علاقے میں قائم واٹر ٹریٹمنٹ پلانٹ سے سپلائی ہونے والے پانی کے بارے میں مقامی لوگوں کا کہنا ہے کہ نشاط سے پانی میں پریشر کم ہونے کی وجہ سے محکمہ پی ایچ ای کے ملازمین پکھری بل ٹریٹمنٹ پلانٹ سے پانی سپلائی کرتے ہیں جو نہ صرف بدبو دار اور گندہ ہوتا ہے بلکہ پانی استعمال کے لائق بھی نہیں ہوتا ہے۔کاٹھی دروازہ سے تعلق رکھنے والے بلال احمد نے بتایا کہ جونہی نشاط سے آنے والے پانی کا پریشر کم ہوتا ہے تو پکھری بل واٹر ٹریٹمنٹ پلانٹ سے لوگوں کو پانی فراہم کیا جاتا ہے جو انتہائی بدبو دار اور گندہ ہوتا ہے۔ بلال احمد نے مزید بتایا کہ اگر محکمہ پی ایچ ای نے لوگوں کو صاف و شفاف پانی فراہم نہیں کیا تو وہ سڑکوں پر آکر احتجاج کرنے پر مجبور ہونگے۔ ادھر کاٹھی دروازہ ، شاہ آباد ،رعناواری سعیدہ دکدل اور دیگر علاقوں سے تعلق رکھنے والے لوگوں نے پی محکمہ پی ایچ ای سے اپیل کی ہے کہ وہ لوگوں کو صاف و شفاف پانی فراہم کرنے کیلئے انتظامات کرے۔ اس سلسلہ میں متعلقہ محکمہ کے ایگزیکٹیو انجینئر سے رابطہ کرنے کی کوشش کی تاہم ان سے رابطہ نہ ہوسکا۔