مینڈھر// مینڈھر کے پٹھا نہ تیر علاقے سے تعلق رکھنے والے لوگوں کے ایک وفد نے پینے کے صاف پانی کی عدم دستیابی پر ایس ڈی ایم سے ملاقات کی ۔وفد میں شامل ارکان نے کہاکہ علا قہ میں پینے کے صاف پانی کی شدید قلت پائی جارہی ہے جس کی وجہ سے ان کو سخت مشکلات کا سامناہے ۔ انہو ں نے کہا کہ لفٹ اسکیم کی پا ئپو ں کو لو گو ں نے اکھا ڑ پھینکاہے اور دو ہفتوںسے پانی سپلائی نہیں ہورہا ۔ انہو ں نے کہا کہ انہوںنے اس بارے میں محکمہ پی ایچ ای کے افسران کو بھی آگاہ کیا لیکن اب تک کوئی کارروائی نہیں کی گئی ۔انہوںنے الزام لگایاکہ پائپوں کو محکمہ کی ملی بھگت سے اکھاڑ کر سپلائی متاثر کی گئی ہے ۔لوگوںنے ایس ڈی ایم کو بتایاکہ محکمہ کے اے ای ای اور جی ای نے تین دن قبل علا قہ کا دورہ کیا اوریہ یقین دہانی کر وائی کہ ایک دن کے اندر پا ئپو ں کو ٹھیک کر کے سپلائی کو بحال کردیا جائے گالیکن اس وقت تک پانی کی سپلائی بحال نہیں کی گئی ۔ایس ڈی ایم نے لوگوںکو یقین دلایاکہ وہ ایگزیکٹو انجینئر پونچھ کو بلاکر علاقہ کا دورہ کریںگے اور حالات کا جائزہ لیاجائے گا ۔ انہوںنے کہاکہ اگر کسی نے پائپوں کو جان بوجھ کر اکھیڑا ہوتواس کے خلاف قانونی کارروائی ہوگی ۔