مینڈھر //پٹھانہ تیر کے مکینوں نے الزام عائد کرتے ہوئے کہاکہ پٹھانہ تیر مین چو ک میں کچھ افراد کی جانب سے مبینہ طورپر ناجائز قبضہ کیاجارہا ہے جبکہ اس سلسلہ میں محکمہ پی ایم جی ایس وائی کی جانب سے جاری کردہ نوٹس کے باوجود بھی تعمیرات عمل میں لائی جارہی ہیں ۔انہوں نے کہاکہ حالیہ کئی عرصہ سے متعلقہ محکمہ کی جانب سے نوٹس جاری کئے جارہے ہیں لیکن قبضہ مافیا پر مذکورہ نوٹس کا کوئی اثر دیکھائی نہیں دے رہا ہے ۔محمد خلیل نامی ایک مقامی شخص نے بتایا کہ پٹھانہ تیر چو ک میں سے تین سڑکیں مختلف علا قوں میں جاتی ہیں جبکہ چوک میں کی جارہی ناجائز تجاوز کی وجہ سے مذکورہ سڑکوں پر آمد ورفت بھی متاثر ہو رہی ہے ۔انہوں نے مینڈھر اور پونچھ انتظامیہ سے مانگ کرتے ہوئے کہاکہ ناجائز قبضہ کرنے والوں کیخلاف کارروائی عمل میں لائی جائے جبکہ چوک کو جلدازجلد خالی کروایا جائے ۔