سرینگر/ آل جے اینڈ کے پٹوار ایسوسی ایشن کا ایک وفد یہاں فائنانشل کمشنر ریونیو اورریاستی گورنرکے صلاحکار بی وی ویاس سے ملاقی ہوا اور اپنے مطالبات کی فہرست انہیں پیش کی ۔ اس دوران وفد نے گورنرکے صلاحکار وی بی ویاس اورفائنانشل کمشنر کو ریاست بھر کے پٹواریوں کو درپیش مشکلات سے آگاہ کیا ۔ فائنانشل کمشنر نے وفد کو یقین دلایا کہ حکومت اُن کے جائیز مطالبات پر غور کرے گی ۔ پٹوار ایسوسی ایشن نے فوری طور اپنی ہڑتال واپس لینے پر اتفاق کیا ۔ یہاں جاری پریس بیان میں پٹوارایسوسی ایشن کے عہدیداران نے کہاکہ فائنانشل کمشنرریونیونے ان کی مانگوں کوپوراکرنے کی یقین دہانی کرائی ہے جس کی بناپر قلم چھوڑہڑتال کوموخر کرنے کافیصلہ لیاگیاہے۔ انہوں نے پٹوارایسوسی ایشن لوگوں کوہڑتال کی وجہ سے ہورہی پریشانیوں سے پوری طرح باخبرہے ۔انہوں نے کہاکہ ہمیں اُمیدہے کہ ریاستی گورنراین این ووہرہ کی قیادت میں حکومت پٹوارایسوسی ایشن کے مطالبات جن میںپے گریڈ کی فراہمی ڈائریکٹ نائب تحصیل داروں کی تعیناتی پرقدغن لگانااورپٹواریوں اورگرداروں کی محکمانہ ترقیوں کی میٹنگیں جلدمنعقدکرنا اورگرداور سرکل کومعرض وجودمیں لاناشامل ہیں کوپورا کرنے کیلئے سنجیدہ اقدامات اٹھائے گی۔اس دوران وفدکی قیادت پٹوارایسوسی ایشن کے ریاستی صدرسجادصدیقی ودیگرعہدیدارن بشمول رمن راج شرمار ونے کمار، ضلع صدرجموں کلیم احمد ودیگران شامل تھے۔ واضح رہے کہ پٹوارایسوسی ایشن کی ہڑتال مسلسل 39دنوں تک جاری رہی جس کی وجہ سے عام لوگوں کوسخت پریشانیوں کاسامناکرناپڑا۔