رام بن//آل جموں و کشمیر پٹوار ایسو سی ایشن کی کال پررام بن میں 17ویں روز بھی پٹواریوں کی ہڑتال جا ری رہی ۔ ہڑتال کی کال ایسو سی ایشن نے سرکار کی جانب سے انکے جائز مطالبات حل نہ کرنے کے پس منظر میں کیا تھا ۔ہڑتال سے محکمہ مال کی کارکردگی بُری طرح متاثر ہوئی ۔رام بن میں احتجاجی پٹواریوں نے ڈی سی آفس کمپلیکس میں جمع ہوکرسرکار مخالف نعرے بلند کئے ۔رام بن پٹوار ایسو سی ایشن نے الزام لگایا کہ سرکار نے انکے جائز مطالبات کو حل کرنے کی یقین دہانی کی لیکن ابھی تک اس پر عمل نہیں کیا گیا۔احتجاج میں پٹواریوں اور گرداوروں کی ایک بڑی تعداد نے بھی شرکت ، نے سرکار پر انکے مطالبات تسلیم کرنے میںلیت و لعل سے کام لینے کی مذمت کی ہے اور انکے جائز مطالبات تسلیم کرنے کا مطالبہ کیا ہے۔ دیگر مطالبات کے علاوہ احتجاجی پٹواری نائب تحصیلداروں کی راست تعیناتی پر پابندی لگانے اور پٹواریوں کے تنخواہوں میں تفاوت کو دور کرنے کا مطالبہ کر رہے ہیں۔احتجاجی پٹواریوں نے ہڑتال کی وجہ سے لوگوں کو در پیش مشکلات کے لئے سرکار کو ذمہ وار قرار دیا ۔