پٹن قتل کیس تفتیشی ویڈیو وائرل | 2 اہلکار معطل ، ایس ایچ او کیخلاف انکوائری شروع

بارہمولہ//پولیس نے ہفتے کے روز شمالی کشمیر کے پٹن بارہمولہ پولیس اسٹیشن کے ایس ایچ او کے خلاف ایک خاتون اور اسکے ساتھی کے ذریعہ ایک شخص کے قتل کے معاملے میں "غیر پیشہ ورانہ" تفتیش کیلئے انکوائری شروع کردی ہے۔ پولیس بیان کے حوالے سے بتایا گیا ہے ، مارچ میں پٹن علاقے سے ایک شخص کے قتل کے بارے میں اسکی اہلیہ اور اسکے ساتھی سے مطلوبہ پوچھ گچھ کی گئی جس کا ایک ویڈیو سوشل میڈیا پراب وائرل ہوا ہے۔پولیس تھانہ پٹن کی پولیس نے اس قتل کے الزام میں اس شخص کی بیوی اوراس کے مبینہ عاشق کو گرفتار کرلیا ہے۔پولیس کے بیان میں کہا گیا ہے کہ "ویڈیو بنانا کا انتہائی غیر پیشہ ورانہ فعل اور اور غیر منظم پولیس ہونے کی نشادہی کرتاہے۔بیان میں کہا گیا ہے کہ متعلقہ ایس ایچ او کے خلاف تحقیقات کا آغاز کردیا گیا ہے، جبکہ 2پولیس اہلکاروں کو معطل کردیا گیا ہے۔