پٹرول 25 پیسے اور ڈیزل 30 پیسے مہنگا

نئی دہلی //بین الاقوامی مارکیٹ میں خام تیل کے تین سال کی بلند ترین سطح پرپہنچنے کے باوجود گھریلو سطح پرجمعرات کے روز ڈیزل 30پیسے اورپٹرول 25پیسے فی لیٹرمہنگا ہوگیا۔ کل ان دونوں کی قیمتوں میں کوئی تبدیلی نہیں آئی تھی ۔منگل کے روزڈیزل 25 پیسے فی لیٹراورپٹرول 22دنوں کے بعد 20پیسے فی لیٹرمہنگا ہوگیا ۔ ڈیزل کی قیمت گزشتہ سات دنوں میں سے پانچ دن میں 1.25روپے فی لیٹر بڑھی ہے ۔یورپ میں توانائی کے بحران کی وجہ سے خام تیل میں مسلسل ساتویں دن اضافے کے بعد کل نرمی رہی ۔