پٹرول اور ڈیزل کی قیمتوں میں ایک بار پھر اضافہ

نئی دہلی//پٹرول ڈیزل کے دام بدھ کو مستحکم رہنے کے بعد جمعرات کو دوبارہ بڑھ گئے ۔تیل مارکیٹنگ کمپنیوں نے ملک کے چار بڑے شہروں دہلی، کولکاتہ، ممبئی اور چنئی میں پٹرول کی قیمت نو پیسے اور ڈیزل کی دو پیسے فی لیٹر تک بڑھائی۔ملک کی سب سے بڑی تیل مارکیٹنگ کمپنی انڈین آئل کارپوریشن(او این جی سی) سے ملنے والی اطلاعات کے مطابق دہلی، کولکاتہ اور ممبئی میں آج پٹرول چھ چھ پیسے مہنگا ہوا۔ دہلی میں اس کی قیمت 82.22 روپے ، کولکتہ میں 84.07 روپے اور ممبئی میں 89.60 روپے فی لیٹر رہی۔