نئی دہلی // کانگریس کی سربراہی میں اپوزیشن پارٹیوں نے پٹرول اور ڈیزل کی قیمتوں میں اضافے کے معاملے پر بات چیت کا مطالبہ کرنے کے لئے راجیہ سبھا میں آج مسلسل دوسرے دن ہنگامہ کھڑا کردیا ، جس کی وجہ سے کارروائی دو بار ملتوی کرنے کے بعد ایوان دن بھر کے لئے ملتوی کردیا گیا۔اپوزیشن کے ہنگامہ کی وجہ سے منگل کے روز بھی ایوان میں کوئی بھی قانون ساز کام نہیں ہو سکا اور اس کی کارروائی پہلے بارہ بجے ، پھر دو بجے اور بعد میں پورے دن کے لئے ملتوی کردی گئی۔ اپوزیشن کی ہنگامہ آرائی کی وجہ سے پیر کو بھی کارروائی شروع نہیں ہوسکی۔جیسے ہی کارروائی شروع ہوئی ، ڈپٹی چیئرمین ہری ونش نے وزیر اطلاعات و ٹکنالوجی روی شنکر پرساد سے صلح اور ثالثی ترمیمی بل 2021 ایوان میں پیش کرنے کو کہا۔