ریاسی//پولیس۔ عوام کے رشتوں کو سمتحکم بنانے اور پولیس کو جرائم و منشیات کی روک تھام کے لئے اورعوام کے مسائل حل کرنے کے لئے عوام کو پولیس کے نزدیک لانے کے لئے ایس ایس پی ریاسی طاہر سجاد بٹ کی ہدایت پر موضع برچا تحصیل پونی ضلع ریاسی میں ایس ایچ او پونی انسپکٹر سنجے ابرول نے زیر نگرانی ڈپٹی ایس پی ہیڈ کوارٹرز نکھل گوگنا اور ایڈیشنل ایس پی ریاسی ویریندر سنگھ ایک پی سی پی جی اجلاس کا انعقاد کیا گیا۔اجلاس کے آغاز پر شرکا نے میٹنگ کی صدارت کرنے والے پولیس افسر کا خیر مقدم کیا او رشرکا کا بھی میٹنگ میں شرکت کرنے کے لئے وقت نکالنے پر اظہار تشُکر کیا اور انہیں اپنے جائز مسائل پیش کرنے کی درخواست کی۔اجلاس سے متعدد اشخاص نے خطاب کرتے ہوئے پولیس کے کام کی ستائش کی اور علاقہ میں غیر قانونی واقعات کو روکنے میں کمل تعاون کی یقین دہانی کی۔اس موقعہ پر شرکا نے مختلف محکموں کے مسائل اُبھارے ۔اجلاس میں لوگوں کے جائز مطالبات کا صبر و تحمُل سے سُن لیا اور یقین دلایا کہ انکے جائز مطالبات کو متعلقہ حُکام کے پاس بھیجا جائے گا تاکہ انکا فوری طور ازالہ ہو۔