پونچھ ۔راﺅلا کورٹ تجارتی و سفری مرکز تقریباً بند

 پونچھ//پونچھ ۔راﺅلا کوٹ کے درمیان ہفتہ وار امن بس سروس اور آر پار تجارت کی معطلی کے 2ماہ مکمل ہوگئے جبکہ آر پار کی انتظامیہ اس پر ابھی تک اتفاق رائے پیدا نہ کرسکی ۔امن بس سروس کی عدم دستیابی کے سبب جہاں جموں وکشمیر منقسم خاندانوں کو مشکلات درپیش ہیں ،وہیں آر پار تجارت سے وابستہ تاجروں کو بھی نقصان کا سامنا ہے ۔سرحدی کشیدگی کے سبب پونچھ ۔راﺅ لا لوٹ کے درمیان امن بس سروس اور آر پار تجارت 2ماہ گزر جانے کے باوجود بحال نہ ہوسکی ۔معلوم ہوا ہے کہ پونچھ ۔راﺅلاکوٹ کے درمیان اعتماد سازی کے تحت شروع کی گئی ہفتہ وار امن بس سروس کی معطلی کے 2ماہ مکمل ہوچکے ہیں لیکن بھارت اور پاکستان کی حکومت ابھی تک اس کو بحال کرنے میں ناکام رہی ،کیو نکہ دونوں ممالک کی حکومتوں کے ساتھ ساتھ آر پار انتظامیہ اس معاملے پر اتفاق ِ رائے پیدا نہیں کرسکی ۔امن بس سروس جموں وکشمیر کے منقسم خاندانوں کے درمیان ایک سہولیت کے بطور متعارف کرائی گئی تھی ،لیکن گزشتہ دو ماہ سے اس سروس کی معطلی سے آر پار کے منقسم خاندانوں کو مشکلات درپیش ہیں ۔معلوم ہوا ہے کہ سر حدی کشیدگی کے سبب پونچھ ۔راﺅ لا کوٹ کے درمیان امن بس سروس 10جولائی کو معطل کی گئی اور2ماہ مکمل ہونے کے با وجود ابھی یہ بس سروس بحال نہیں ہو ئی ۔معلوم ہوا ہے کہ اس کے علاوہ پونچھ راﺅ لاکوٹ کے درمیان آر پار تجارت بھی گزشتہ دو ماہ سے معطل ہے جسکی وجہ سے اس تجارت سے وابستہ تاجروں کو نقصان سے دوچار ہونا پڑ رہا ہے ۔پی ڈی پی بھا جپا مخلوط حکومت اعتماد سازی کی فضاءکو قائم کرنے میں کامیاب نہ ہوسکی ،کیو نکہ دو ماہ سے جموں خطے میں پونچھ ۔راﺅ لا کوٹ کے درمیان امن بس سروس اور آر پار تجارت معطل ہے ۔معلوم ہے کہ11جولائی کو پونچھ ۔راﺅ لا کوٹ کے درمیان آر پار تجارت بھی سر حدی کشید گی کے باعث معطل کی گئی اور اسکی بحالی کے امکانات بھی افسران کو کم ہی نظر آرہے ہیں ۔ذرائع کے مطابق 28اگست کو پونچھ ۔راﺅلا کوٹ کے درمیان امن بس سروس کی بحالی کے امکانات اُس وقت پیدا ہوگئے تھے ،جب آر پار کی انتظامیہ کے اعلیٰ افسران نے چکنداں باغ ٹریڈ سہولیت مرکز پونچھ کے مقام پر میٹنگ کا من بنا لیا تھا ۔تاہم اس میٹنگ میں سرحدی کشیدگی کے باعث اُس پار کی انتظامیہ کے افسران نے شرکت نہیں کی ۔یہ میٹنگ ہند پاک سینئر کمانڈروں کے درمیان ہوئی فلیگ میٹنگ کے بعد طے پائی گئی تھی ۔اس کے علاوہ24اگست کوہوئی میٹنگ لائن آف کنٹرول پر امن قائم کرنے میں بار آور ثابت نہیں ہوسکی۔