پونچھ// کْنجِ ادب سوشل گروپ کی جانب سے ایک عظیم الشّان کثیر اللّسانی محفلِ مشاعرہ کا انعقاد کیا گیاجس کی صدارت شاعرہ فوزیہ مغل نیکی ۔اس مشاعرے میں جموں و کشمیر کے مختلف حصوں سے شاعروں نے شرکت کی۔مشاعرے میں گوجری ، پہاڑی اور اْردو زبان کی کئی شعری اور ادبی شخصیات بھی شامل ہوئیں۔مشاعرہ کا آغاز رخسانہ خان نے نعت پاک سے کیاجس کے بعد فوزیہ مغل،کیلاش شرما،سمینہ سحر مرزا،شمیمہ صدیقی شمی،نسیم اختر، شازیہ کوثر، رزینہ گل،رخسانہ خان اورزاہدہ خانم نے مختلف زبانوں میں اپنے اپنے کلام پیش کر کے خوب داد و تحسین حاصل کی۔مشاعرے کے آخر میں فوزیہ مغل نے مشاعرے میں موجود تمام شاعروںکے کلام پر اپنے تاثرات بھی پیش کئے اور کْنجِ ادب کمیٹی کو اس طرح کا کامیاب مشاعرہ منعقد کروانے پر مبارک باد پیش کی۔ آخر میں شکریہ کی تحریر شمیمہ صدیقی شمی نے پیش کی۔اس مشاعرے کی نظامت کے فرائض نوجوان شاعرہ نسیم اختر صاحبہ نے خوش اسلوبی سے انجام دیے۔اس کامیاب مشاعرے میں کْنجِ ادب مشاورتی کمیٹی کا اہم کردار رہا جن میں۔چوہدری واجد کیف۔صابر حسین ندیم۔صابر جانی بجران۔صداقت علی بجران رخسانہ خان اور زاہدہ خانم قابلِ ذکر ہیں۔