پونچھ//جموں کشمیر پیوپلس مومنٹ (جے کے پی ایم) پونچھ کے سینئر لیڈان نے پونچھ میں ٹروما ہسپتال کے قیام کے مطالبہ کو لیکر جمعہ کے روز منڈی کے صدر مقام پر ایک پُرامن احتجاجی مظاہرہ کیا جہاں انہوں نے لیفٹیننٹ گورنر کی انتظامیہ کے خلاف نعرے بازی کرتے ہوئے اپنے غم و غصہ کا اظار کیا ۔انہوں نے تشویش کا اظہار کرتے ہوئے کہا کہ سرحدی ضلع پونچھ کو ہمیشہ نظر انداز کیا جاتا ہے جیسا کہ یہ ضلع ہندوستان کے نقشہ پر ہی نہیں ہے ، انہوں نے کہا کہ آج کی ایل جی انتظامیہ ہو یا سابقہ عوامی حکومتیں ہوں سب نے پونچھ کی عوام کو ہمیشہ نذر انداز کیا ۔کبھی بھی کسی نے پونچھ کی ترقی کی طرف توجہ نہیں دی۔ جے کے پی ایم کے صدر تنویر احمد تاترے اور ضلع سیکر یٹری شوکت حسین میر نے اس احتجاجی کی قیادت کرتے ہوئے کہا کہ اب پونچھ کے ساتھ سوتیلا برتائو برداشت نہیں کیا جائے گا۔انہوں نے مزید کہا کہ ہر سہولت راجوری کے لوگوں کو دی جاتی ہے اورپونچھ ضلع کو ہمیشہ جبر کا نشانہ بنایا جاتا ہے۔ انہوں نے کہ کیا ہم لوگ انسان نہیں۔انھوں نے کہا کہ پونچھ کے لوگ امن پرست ہیں اس کا مطلب یہ نہیں کہ ہمیشہ ان کا گلا گھونٹا جائے۔انہوں نے یہ بھی بتایا کہ کوڈ کی اگلی لہر زیادہ تر نوجوان اور بچوں پر حملہ کر رہی ہے اس کے لئے پہلے سے ہی ضلع پونچھ میں بنیادی طبی سہولیات فراہم کی جائیں۔انہوں نے لفٹینٹ گورنر سے مطالبہ کیا کہ فوری طور پر پونچھ میں ٹروما ہسپتال کے قیام ۔