جموں// فوج نے ضلع پونچھ میں لائن آف کنٹرول پر جمعہ اور ہفتے کی درمیانی شب پاکستانی زیرانتظام کشمیر سے تعلق رکھنے والے ایک 65سالہ شخص کو گرفتار کیا ہے۔
دفاعی ذرائع نے بتایا کہ ضلع پونچھ میں رنگر نالہ کے نزدیک ایل او سی پر فوج نے پاکستان زیر انتظام کشمیر سے تعلق رکھنے والے ایک سن رسیدہ شخص کو گرفتار کیا گیا۔
گرفتار شدہ شخص کی شناخت محمد جاوید ولد محمد سجاد ساکن چوپر پاکستان زیر انتظام کشمیر کے طور ہوئی ہے۔