پونچھ//پونچھ قصبہ میں سڑکوں کی خستہ حالی شروع ہو گئی ہے جس کی وجہ سے عام لوگوں کیساتھ ساتھ ٹرانسپورٹروں کیلئے مسائل پیدا ہو گئے ہیں ۔ اس تاریخی شہر کی مختلف سڑکوں اور گلیوں کی حالت انتہائی خستہ ہونے سے عوام کو عبور ر مرور میں گوناگوں مشکلات کا سامناکرنا پڑ رہا ہے۔ شہر خاص کے محلہ بچتر نگر سے زیارت شریف کی جانب سے کھوڑی ناڑ کے مختلف محلوں کو جوڑنے والی سڑک کی حالت ناگفتہ بہہ ہے جس کی وجہ سے ہزاروں نفوس پر مشتمل آبادی کو سخت دشواریوں کا سامنا کرنا پڑرہا ہے۔ مقامی لوگوں کا کہنا ہے کہ معمولی بارشوں کے دوران سڑک پر موجود گڑھوں میں پانی جمع ہو جاتا ہے جس سے حادثات کا خدشہ رہتا ہے۔لوگوں کا الزام ہے کہ بار بار اپیل کرنے کے باوجود اس سڑک کی مرمت نہ کی گئی جس سے سڑک مزید خستہ ہوگئی ہے۔ انہوں نے مزید کہا کہ شہر کی جن سڑکوں پر تارکول بچھایا گیا وہ چند ماہ میں ہی خراب ہو گیا اور سڑکوں پر جگہ جگہ گہرے گڑھے بنے ہوئے ہیں۔ انہوں نے انتظامیہ کے اعلی افسران سے خصوصی طور پر متعلقہ محکمہ کے افسران سے پونچھ۔ شہر کی میں خستہ حال سڑکوں کی مرمت کر کے ان پر میکڈم بچھانے کا کام شروع کیا جائیے تاکہ شہریوں کو راحت مل سکے۔