مینڈھر //ایس ڈی پی او مینڈھر ظہیر عباس جعفری نے مینڈھر میں مذہبی لیڈران کیساتھ ایک اجلاس منعقد کیا ۔اس اجلاس میں علماء ،پنڈتوں کیساتھ ساتھ گردوارہ کمیٹیوں کے اراکین نے بھی شرکت کی ۔اس موقعہ پر بولتے ہوئے ایس ڈی پی او نے کہاکہ اس وقت کووڈ کیسوں میں نمایاں اضافہ ہو گیا ہے ۔انہوں نے کہاکہ پیدا شدہ صورتحال کو دیکھتے ہوئے تمام مذہبی مقامات پر احتیاطی تدابیر اختیار کرنا لازمی ہے ۔انہوں نے مذہبی لیڈران سے اپیل کرتے ہوئے کہاکہ اس بات کو یقینی بنایا جائے کہ مذہبی مقامات پر ماسک و دیگر احتیاطی تدابیر اختیار کی جائیں ۔لیڈران نے پولیس کو یقین دلاتے ہوئے کہاکہ کووڈ کے پھیلا ئو کو کم کرنے کیلئے انتظامیہ کا تعاون کیاجائے گا ۔