پونچھ //ڈی جی پی جموں و کشمیر پولیس ایس پی وید کی ہدایت پر پونچھ میں پولیس نے ماہ صیام میں غریب کنبوں کی مدد کے طور پر اشیائے تقسیم کیں ۔ اس سلسلے میں منڈی میں ایس ایس پی پونچھ راجیو پانڈے کی قیادت میں ایک تقریب منعقد ہوئی جس دوران علاقے کے غریب کنبوں میں کپڑے ، جوتے اور دیگر اشیاء تقسیم کی گئیں ۔اس موقعہ پر ایس ایچ او منڈی انظار میر اور دیگر افسران و معززین بھی موجودتھے ۔