پونچھ //ایس ایس پی پونچھ ڈاکٹر ونود کمار (آئی پی ایس) نے ڈی پی او ضلع پولیس لائن پونچھ یں تمام مسالک کے سربراہوں کے ساتھ ایک میٹنگ منعقد کی،اس دوران انہوں نے تمام مذہبی سربراہان سے تعاون کرنے کی اپیل کی۔ انہوں نے اس موقع پر موجود علما ئے کرام سے اپیل کی کہ وہ نماز کے خطاب کے دوران اور سوشل میڈیا کے ذریعہ عام لوگوں کی حوصلہ افزائی کرکے پولیس انتظامیہ کا تعاون کرنے کی ہدایت کریں۔انہوں نے کہاکہ پولیس پوری کوششں کر رہی ہے کہ لوگوں کو احتیاطی تدابیر پر عمل کرائی جاِئے اس میں مذہبی راہنمائو کو بھی اپنا فعال کردار کرنا ہوگا تبھی کامیابی حاصل ہوگی، اس موقعہ پر موجود سبھی علمانے پولیس انتظامیہ کو مکمل تعاون یقینی دہانی کی۔ اس موقع پر مولانا فاروق حسین مصباحی ، مولانا سعیدحبیب بانڈے ، ستیش ساسن ، نریندر سنگھ پردھان ، حافظ عبد المجید، ایڈیشنل ایس پی پونچھ خالد امین موجود تھے۔