کشتواڑ // کویڈ 19کے پیش نظر کشتواڑ پولیس نے پولیس کے شہید اہلکاروں کے لواحقین میں کویڈ کٹس تقسیم کئے ۔ اس سلسلے میں ایک تقریب کشتواڑ میں منعقد ہوئی جس میں ایس ایس پی کشتواڑ سمیت دیگر اعلیٰ افسران نے شرکت کی ۔ ایس ایس پی کشتواڑ شفقت حسین بٹ نے تقریب میں حصہ لینے والے شرکاء کا استقبال کرتے ہوئے کہا کہ وہ پولیس اہلکاروں کے اہل اعیال کا حصہ ہیں اور جب
جب بھی انہیں ضرورت ہو وہ کسی بھی پولیس افسر یا پولیس یونٹ سے کسی بھی وقت رابطہ کرسکتے ہیں۔اس اجلاس میں پولیس NOKs نے مختلف امور اٹھائے اورایس ایس پی کی جانب سے انہیں ہر ممکن مدد کی یقین دہانی کرائی گئی ۔