جموں// پولیس کے سر براہ دلباغ سنگھ نے آئی جی پی کشمیر وجے کمارکے ہمراہ پولیس ویلفیئر سینٹر اور پولیس ورکشاپ سرینگر کا دورہ کیا جہا ں انہوں نے کورونا وائرس کے پیش نظر ان مراکز میں بنائے گئے حفاظتی ساز وسامان کا جائزہ لیا۔ ڈی جی پی نے پولیس کے فلاح و بہبود کے مراکز، تمام اضلاع اور دیگر پولیس اکائیوں کی اس بات کیلئے سراہنا کی جس کے تحت انہوں نے کورونا وائرس کے پیش نظر پولیس اہلکاروں کیلئے بڑی تعداد میں حفاظتی سامان تیار کیا۔ ڈی جی پی نے کہا کہ کروناوائرس سے بچنے کیلئے جو ضروری سامان درکار ہیں، مارکیٹ میں کم دستیابی کے پیش نظر جموںو کشمیر پولیس کے فلاح و بہبود کے مراکز نے بڑی تعداد میں پولیس اہلکاروں، پولیس اسپتال میں تعینات ڈاکٹروں اور دوسرے فرنٹ لائن کارکنوں کیلئے تیار کیا، جو قابلِ تحسین کام ہے۔بعد میں ڈی جی پی نے پولیس ورکشاپ سرینگر کا دورہ کیا اور وہاں تیار کئے جارہے سینِٹیزنگ ٹنلز کا معائنہ کیا۔ اس دوران ایس ایس پی ورکشاپ ڈاکٹر ایس ڈی چودھری نے ڈی جی پی کو سینی ٹائزنگ ٹنلزکے بارے میں جانکاری فراہم کی۔