پوائٹ آف سیل (PoS)سہولت | سٹیٹ کاپریٹئو بنک اور Axis بنک کے مابین مفاہمت

سرینگر// سٹیٹ کاپریٹئو بنک اور ایکسیزبنک نے پوائٹ آف سیل   پی او ایس شروع کرنے کے سلسلے میں مفاہمت کے یاداشت پر دستخط کئے ۔اس طرح کی سہولت شروع کرنے سے ریاست میں یہ پہلا کاپریٹیو بنک بن جائے گا ۔اگلے 2برسوں میںیہ سہولت ریاست میں 2000ٹرمنلوں پر شروع ہوگی ۔اس سلسلے میں منعقدہ تقریب پر سٹیٹ  کاپریٹئو بنک کے چیرمین ایم ایس دار اور منیجنگ ڈائریکٹر سٹیٹ کاپریٹئو بنک محمد لطیف ،کلسٹر ہیڈ Axis بنک شیخ معین اور دیگر افسران موجود تھے