ترال//جنوبی قصبہ ترال کے پنگلش نامی گائوں سے تعلق رکھنے والی خواتین نے گائوں میں کڑھائی () مرکز قائم کرنے کا مطالبہ کیا ہے تاکہ وہ اس ہنر سے مستفید ہوسکیں ۔مذکورہ خواتین نے بتایا کہ ان کے گائوں میں نوجوان خواتین یہ ہنر سیکھنے کی شوقین ہیں تاہم اُن کے اس مطالبے کو ہر بار نظرانداز کیا گیا ۔انہوں نے مذکورہ محکمہ کے ڈائریکٹر اور ضلع افسران سے اپیل کی کہ ان کے گائوں میں ایک تربیتی مرکز قائم کیا جائے ۔