پونچھ// ضلع ترقیاتی کمشنر پونچھ طارق احمد زرگر نے اپنے دفتر میں محکمہ پنچایت اور دیگر ضلع افسران کے ساتھ ایک میٹنگ منعقد کر کے پنچایتی چنائو کے سلسلہ میں کئے جارہے انتظامات کا جائزہ لیا۔اس دوران انہوں نے انتخابات کے حوالے سے افسران کے ساتھ تبادلہ خیال کیا۔اس دوران رائے دہندگان کی فہرستیں مرتب کرنے، نئے ناموںکااندراج کرنے ،انتخابی کاغذات کو مکمل کرنے ،پولنگ بوتھ اور اس سے جڑے دیگر معاملات پر بحث کی گئی ۔ڈپٹی کمشنر نے متعلقہ افسران کو متحرک ہو کر تمام تر لوازمات مکمل کرنے کی ہدایات دی۔انہوں نے تمام افسران کو ہدایت دی کہ وہ انتخابات کے سلسلہ میں رائے دہندگان کو بیدار کرنے کے بھی اقدامات کریں اور ان نوجوانوں کو جو اب عمر کی اُس دہلیز پر پہنچ چکے ہیں،کے ناموں کا اندراج کریں اوران میںشناختی کارڈ تقسیم کی جائیںتاکہ وہ اپنے حق رائے دہی کا استعمال کرسکیں ۔انہوں نے اس سلسلہ میں اسکولوں اور کالجوں میں طلبا کو بیدار کرنے کا مشورہ بھی دیا۔انہوں نے افسران کو ہدایت کی کہ وہ انتخابات سے قبل تمام تر انتظامات کریں تاکہ انتخابات کے دوران کسی طرح کی کوئی پریشانی نہ ہو۔میٹنگ میں ایس ایس پی پونچھ راجیو پانڈے، ایڈیشنل ڈپٹی کمشنر پونچھ عبدالحمید شیخ، اے ڈی ڈی سی ڈاکٹر بشارت حسین انقلابی،ضلع پنچایت افسر پونچھ،معاون ترقیاتی کمشنر پونچھ مختار احمد،انفارمیشن افسر پونچھ مشتاق حسین شاہ وغیرہ بھی موجو دتھے ۔