عظمیٰ نیوزسروس
سرینگر//انڈین نرسنگ کونسل کے صدرڈاکٹردلیپ کمار کاگردیال سنگھ اورڈاکٹر نشوکٹاریہ کی قیادت میںنرسنگ ٹریننگ انسٹی چیوٹ ایسوسی ایشن وفد نے خیرمقدم کیا۔اس موقعہ پرانڈین نرسنگ کونسل کے سیکریٹری سروجیت کوراوع مسزکے ایس بھارتی جوائنٹ سیکریٹری آئی این سی کاوفد نے خیرمقدم کیا۔ڈاکٹر انشوکٹاریہ صدرپنجاب ان ایڈڈ کالج ایسوسی ایشن اورچیئرمین آرینزگروپ آف کالجزنے خیرمقدم کرتے ہوئے کہا کہ نجی کالجوں میںہمارے پاس کافی ڈھانچہ ہے اورریاست نہ صرف نرسنگ بلکہ دیگرتیکنیکی طلاب کیلئے بھی تعلیم حاصل کرنے کامقام بن گئی ہے۔گردیال سنگھ بترصدراین ٹی آئی اے نے کہاپنجاب کے نرسنگ اداروں میں ٹرینیز کی تعداد زیادہ سے زیادہ ہے اور ان میں فیکلٹی اورطلاب کاتناسب 1:20ہے۔