پلوامہ میں10 نوجوان پی ایس اے کے تحت کوٹ بلوال جیل منتقل

پلوامہ // پلوامہ کے مختلف علاقوں میں پولیس کے ہاتھوں چھاپوں کے دوران گرفتار10 نوجوانوں پر پبلک سیفٹی ایکٹ عائد کرکے انہیں کوٹ بلوال جیل جموں منتقل کردیا گیا ہے۔گرفتار نوجوانوں میں سجاد احمد ڈار ولد غلام محمد ڈار ساکن گوسو پلوامہ،منظور احمد ولد غلام محمد میر ساکن کسری گام کاکاپورہ،منظوراحمد ڈار ولد علی محمد ڈار ساکن پاہو پلوامہ،عمران فیاض میر ساکن لرو کاکاپورہ،شاہد گلزار گنائی ساکن پنجرن پلوامہ،سہیل مسعود بٹ ساکن آری ہل پلوامہ،اویس معراج گنائی ستھرگنڈ کاکاپورہ،شاہجہاں پنڈت ولد غلام رسول ساکن کریم آباد پلوامہ،ساقب کبیر میر ساکن ڈلی پورہ پلوامہ اورجہانگیر اکرم ساکن وہی بگ پلوامہ شامل ہیں۔ وادی میں جاری غیر یقینی صورتحال کے بیچ ان نوجوانوں کو گزشتہ ہفتے گرفتار کرلیا گیا۔ گرفتار نوجوانوں پر ملک دشمنی کے الزامات عائد کردیئے گئے ہیں۔ انہیں گزشتہ روز کوٹ بلوال جیل جموں منتقل کردیا گیاہے۔