ترال//پولیس نے ترال میں جنگجوئوں کے تین اعانت کاروں کی گرفتاری کا دعو یٰ کیا ہے۔ پولیس نے بتایا گرفتار شدگان سے قابل اعتراض مواد بھی ضبط کیا گیا۔ گرفتار نوجوانوں کی شناخت شفقت احمد صوفی ولد مظفر احمد صوفی ساکن بٹہ گنڈ،ماجد محمدبٹ ولد مرحوم غلام محمدبٹ ساکن ڈادسرہ اورعمر رشیدوانی ولد عبد الرشیدوانی ساکن ڈاڈسرہ کے نام ہوئی ہے۔پولیس نیایک بیان میں دعویٰ کیا ہے کہ مذکورہ نوجوان ترال اور اونتی پورہ کے علاقو ںمیںسرگرم حزب جنگجوئوںکو پناہ دینے ، مدد فراہم کرنے اور اسلحہ وگولہ بارود پہنچانے میں ملوث ہیں۔ انہوں نے بتایاپوچھ تاچھ کے دوران ڈاڈسرہ میں ایک معاون کے گھر سے8 الیکٹرانک ڈیٹونیٹر، 7اینٹی میکانزم سوئچز ، 3 پریشر سوئچ و ریلے میکانزم سوئچ ،1 امپروازیڈسوئچ ،1 اینٹی مائن وائرلیس اینٹینا برآمد کئے گئے۔ اس سلسلے میں ایف آئی آر نمبر 09/2021 کو متعلقہ دفعات کے تحت پولیس پولیس اسٹیشن ترال میں مقدمہ درج کیا گیا ہے۔ادھرپلوامہ قصبہ کے سرنو نامی گائوں میںتلاشیاں لی گئیں۔ 55آرآر، سی آر پی ایف کے علاوہ پولیس کی مشترکہ ٹیموں نے سرنو کو محاصرے میں لیا اور گھر گھر تلاشی کارروائی کی۔فوج کے مطابق انہیں علاقے میں عسکریت پسندوں کے موجود ہونے کی مصدقہ اطلاع ملی تھی۔ اس کے بعد انہوں نے علاقے کو محاصرے میں لیا اور تلاش کارروائی شروع کر دی۔ادھرسیکورٹی فورسز نے بدھ کی صبح سرحدی ضلع راجوری میں جموں ، پونچھ شاہراہ پر نصب ایک آئی ای ڈی دیکھی۔ فوج کی ایک گشتی پارٹی نے منجاکوٹ علاقے میں جموں ، پونچھ شاہراہ کے نزدیک ایک مشکوک لکڑی کا ڈبہ جس میں ایک پریشر ککر تھا اور اس میں تاریں بندھی ہوئی تھی، کو بدھ کی صبح ایک نالے سے برآمد کیا۔انہوں نے بتایا کہ آئی ای ڈی کو ناکارہ بنانے کیلئے فوری طور بم کو ناکارہ بنانے والا ایک اسکواڈ کو جائے موقع کی طرف روانہ کیا گیا اور سیکورٹی فورسز نے شاہراہ پر ٹریفک کی نقل وحمل بند کی۔بعد مین بارودی سرنگ ناکارہ بنائی گئی۔ہے۔