پرے پورہ میں سٹائل اینڈ سٹریکس سیلون کا افتتاح

سرینگر // پرے پورہ میںکل   سیلون کا افتتاح کیا گیا۔ سیلون مرد اور خواتین دونوں کے لئے خوبصورتی اور میک اپ خدمات پیش کرتا ہے۔ سیلون کا افتتاح ایس ڈی پی او فیاض گیلانی اور گریٹر کشمیر کے پرنٹر و پبلشررشید مخدومی نے کیا۔ افتتاحی موقع پروادی کی معروف شخصیات بھی موجود تھیں ، جنہوں نے نئے سیلون کے افتتاح کو سراہا۔سیلون کے شریک بانی تجمل خان نے سیلون میں مردوں اور خواتین کے لئے معیاری خدمات کا وعدہ کیا۔انہوں نے کہا ’’ہمارا سیلون بہت سستی قیمتوں پر اعلی معیار کی خدمات فراہم کرے گا‘‘۔اس موقع پر دیگر شریک بانی کے علاوہ مصنفہ میر اریبا ، اداکارہ متینہ راجپوت ، تائیکوانڈو کھلاڑی آفرین حیدر بھی موجود تھیں۔