پرینکا کی نک سے منگنی

ممبئی//بالی وڈ کے ساتھ ہالی وڈ میں بھی اپنی اداکاری کے جلوے دکھانے والی اداکارہ پرینکا چوپڑہ نے خود سے 11 برس چھوٹے نک جونس کے ساتھ سنیچر کو منگنی کرلی۔میڈیا رپورٹ کے مطابق پنجابی روایت کے مطابق منگنی کی رسومات ادا کی گئیں۔ اس موقع پر پرینکا کے قریبی دوست اور کنبے کے افراد موجود تھے ۔ پرینکا پیلے لباس میں ملبوس تھیں جبکہ نک سفید کرتا پاجامہ پہنے ہوئے تھے ۔منگنی کی تصویر سوشل میڈیا پر شیئر کی گئی ہیں۔ پرینکا نے شام کو پارٹی کا انعقاد کیا ہے جس میں رنویر سنگھ، کنگنا رنوت، عالیہ بھٹ، ابھیشیک بچن، ایشوریہ رائے ، انوراگ کشیپ، سنجے لیلا بھنسالی، مکیش انبانی، دپیکا پاڈوکون اور دیگر مشہور شخصیات شامل ہوسکتی ہیں۔شادی کی تاریخ کا اعلان جلد ہی ہوسکتا ہے ۔ حالانکہ ابھی تک پرینکا کی جانب سے اس کی تصدیق نہیں ہوئی ہے ۔یو این آئی