جموں //پریس کلب جموں میں ایک تعزیتی اجلاس منعقدہواجس میں جموں کے صحافیوں نے معروف انگریزی روزنامہ رائزنگ کشمیر کے مدیر شجاعت بخاری کے قتل پر ملک بھر کی طرح پریس کلب جموں میں تعزیتی اجلاس منعقد کیا۔اس دوران صحافیوں نے اس قتل کی مذمت کرتے ہوئے کہا کہ سینئر صحافی سید شجاعت بخاری پر حملہ صحافت پرحملہ ہے اور اس واقعہ نے ریاست میں تمام صحافیوں کو جھنجھوڑ کر رکھ دیا ہے اس دوران پریس کلب کے عہدیداران نے مرحوم کوخراج عقیدت پیش کرتے ہوئے کہاکہ شجاعت بخاری نے پوری زندگی میں ہمیشہ سچائی کو عوام کے سامنے پیش کیا ہے اور صحافت کے ذریعے ریاست کی عوام کی خدمت کو انجام دیا ہے ۔قابل ذکر ہے کہ سرینگر کی پریس کالونی میں جمعرات کی شام کو نامعلوم بندوق برداروں نے سینئر صحافی شجاعت بخاری کی گاڑی پر حملہ کر کے انہیں اور ان کے دو ذاتی محافظین کو ہلاک کر دیا شجاعت بخاری اور ان کے پی ایس او پر حملہ رائزنگ کشمیر کے دفتر کے باہر کیاگیا تھا ۔صحافی شجاعت بخاری کی ہلاکت پر پریس کلب جموں نے شدید غم و غصے کا اظہار کیا اور کہا کہ اللہ شجاعت کو جنت الفردوس میں جگہ عطا فرمائے اور اس مشکل وقت میں شجاعت کے پریوار کو اللہ ہمت بخشے اس دوران، سروجیت سنگھ، ہرپریت سیٹھی، منوج کمار، ارون ترشل، موہن شرمہ، سونو شرمہ، گورپریت، انل کمار، سدرشن بھارگو و دیگر تمام صحافیوں نے پر الفاظ میں مذمت کی ہے۔ علاوہ ازیں معروف انگریزی روزنامہ رائزنگ کشمیر کے مدیر شجاعت بخاری کے قتل پر ملک بھر کی طرح کٹھوعہ میں پریس کلب کٹھوعہ کے صحافیوں نے اس قتل کی مذمت کرتے ہوئے کہا کہ سینئر صحافی سید شجاعت بخاری پر حملہ صحافت پرحملہ ہے اور اس واقعہ نے ریاست میں تمام صحافیوں کو جھنجھوڑ کر رکھ دیا ہے اس دوران پریس کلب کٹھوعہ میں صحافیوں نے مرحوم کوخراج عقیدت پیش کرتے ہوئے کہاکہ شجاعت بخاری نے پوری زندگی میں ہمیشہ سچائی کو عوام کے سامنے پیش کیا ہے اور صحافت کے ذریعے ریاست کی عوام کی خدمت کو انجام دیا ہے ۔قابل ذکر ہے کہ سرینگر کی پریس کالونی میں جمعرات کی شام کو نامعلوم بندوق برداروں نے سینئر صحافی شجاعت بخاری کی گاڑی پر حملہ کر کے انہیں اور ان کے دو ذاتی محافظین کو ہلاک کر دیا شجاعت بخاری اور ان کے پی ایس او پر حملہ رائزنگ کشمیر کے دفتر کے باہر کیاگیا تھا ۔صحافی شجاعت بخاری کی ہلاکت پر پریس کلب کٹھوعہ نے شدید غم و غصے کا اظہار کیا اور کہا کہ اللہ شجاعت کو جنت الفردوس میں جگہ عطا فرمائے اور اس مشکل وقت میں شجاعت کے پریوار کو اللہ ہمت بخشے اس دوران، سروجیت سنگھ، ہرپریت سیٹھی، منوج کمار، ارون ترشل، موہن شرمہ، سونو شرمہ، گورپریت، انل کمار، سدرشن بھارگو و دیگر تمام صحافیوں نے پر الفاظ میں مذمت کی ہے