عظمیٰ نیوز سروس
سرینگر//خیبر سیمنٹ نے پروجیکٹ نشاط کے کامیاب لائیو کا اعلان کیا، جس کے تحت کمپنی کے تمام بنیادی کاروباری نظام کو جدید SAP S/4HANAپلیٹ فارم پر منتقل کر دیا گیا ہے۔ یہ ادارہ جاتی سطح کا منصوبہ خیبر سیمنٹ کی آپریشنل صلاحیتوں میں ایک نمایاں پیش رفت ہے اور کمپنی کو عالمی معیار کے انٹرپرائز اسٹینڈرڈز سے ہم آہنگ کرتا ہے۔اس منتقلی کے ذریعے تمام کاروباری شعبوں میں جامع بہتری لائی گئی ہے، جس سے ریئل ٹائم ڈیٹا کی دستیابی اور نظاموں کے درمیان ہموار انضمام ممکن ہوا ہے۔ یہ مضبوط ڈیجیٹل فریم ورک ادارے کی توسیع اور طویل مدتی ترقی کے لیے ایک متحد ڈیٹا ماحول فراہم کرتا ہے۔
پراجیکٹ نشات کو گرانٹ تھارنٹن کے قریبی اشتراک سے نافذ کیا گیا، جبکہ تکنیکی معاونت SAPلیبز نے فراہم کی۔ اس شراکت داری نے عالمی معیار کی کنسلٹنگ مہارت اور جدید ترین انٹرپرائز ٹیکنالوجی کو یکجا کرتے ہوئے خیبر سیمنٹ کی پیچیدہ آپریشنل ضروریات کے مطابق ایک اعلیٰ کارکردگی کا نظام فراہم کیا۔خیبر سیمنٹ کے ڈائریکٹر کارپوریٹ اینڈ اسٹریٹجی عمر ترمبو نے اس منصوبے کی علاقائی اہمیت پر روشنی ڈالتے ہوئے کہا’’SAPلیبز اور گرانٹ تھارنٹن کے ساتھ شراکت کے ذریعے دنیا کی صفِ اول کی کمپنیوں کے زیرِ اعتماد پلیٹ فارم پر منتقلی کر کے ہم جموں و کشمیر کیلئے ایک نیا معیار قائم کر رہے ہیں۔ یہ تبدیلی اس بات کا ثبوت ہے کہ علاقائی ادارے بھی عالمی معیار کے ڈیجیٹل منصوبے کامیابی سے نافذ کر سکتے ہیں اور مستقبل کے لیے تیار قیادت فراہم کر سکتے ہیں‘‘۔ہیڈ کمرشل، لیگل اینڈ ریگولیٹری افیئرز،منظوراحمد میر نے کہا’’پروجیکٹ نشاط عالمی آپریشنل معیار کے حصول کے ہمارے عزم کا عملی مظہر ہے‘‘۔چیف اکائونٹس پرشوتم سنگھ نے اس موقع پر کہا’’SAP S/4HANAنے خیبر سیمنٹ کو ایک متحد ادارہ جاتی ذہانت فراہم کی ہے‘‘۔