پروجیکٹوں کی نظرثانی شدہ لاگت کی انتظامی منظوری

سرینگر// جموں و کشمیر انتظامیہ نے منگل کو پروجیکٹوںکی نظرثانی شدہ لاگت میں انتظامی منظوری کی تجاویز کا جائزہ لینے کے لئے قائمہ کمیٹی تشکیل دے دی۔ سرکاری حکم نامہ کے مطابق ، سات رکنی کمیٹی محکمہ شہری ترقی و مکانات کے پرنسپل سکریٹری کی سربراہی میں ہوگی ، ہر اس معاملے میں متعلقہ افسران کی ذمہ داری طے کرے گی جس میں مزید اضافہ کا جواز نہیں ہے۔کمشنر سکریٹری ، عمومی نتظامی محکمہ ، منوج کمار دویدی کے ذریعہ جاری کردہ اس حکم میں کہا گیا ہے کہ منصوبوں کی نظرثانی شدہ لاگت کے لئے انتظامی منظوری کی تجاویز کا جائزہ لینے کے لئے سات رکنی قائمہ کمیٹی کے از سر نو تشکیل کو منظوری دی گئی ہے۔آرڈر میں کہا گیا ہے کہ کمیٹی کے حوالے سے طے شدہ شرائط میں پہلے سے طے شدہ طریقہ کارکے خلاف وقت اور تخمینہ و بجٹ کی لاگت سے زیادہ ،کی وجوہات کا جائزہ بھی شامل ہے۔کمیٹی کو یہ بھی کہا گیا ہے کہ پروجیکٹ  کے تخمینہ و بجٹ کی قیمت اور وقت میں اضافہ کی وجوہات اور اسباب کی تفصیلی جانچ پڑتال کریں۔