منجا کوٹ //پرنسپل گورنمنٹ میڈیکل کالج راجوری ڈاکٹر برج موہن گپتا نے منجا کوٹ کا دورہ کر کے کووڈ کے دوران محکمہ صحت کی جانب سے فراہم کی جارہی سہولیاتکا تفصیلی جائزہ لیا ۔آفیسر موصوف کے ہمراہ میڈیکل سپر نا ٹینڈنٹ ڈاکٹر محمود حسین بجاڑ ،ایچ او ڈی کمیونٹی میڈیسن ،ایڈ منسٹریٹو آفیسر ودیگر آفیسران بھی موجود تھے ۔اس دوران موصوف نے رولر ٹریننگ سنٹر جی ایم سی راجوری کا بھی دور ہ کر کے صحت سہولیات کا جائزہ لیا ۔پرنسپل گور نمنٹ میڈیکل کالج راجوری نے محکمہ صحت کے آفیسران و ڈاکٹروں کو ہدایت جاری کرتے ہوئے کہاکہ کووڈ لاک ڈائون کے دوران مریضوں کو معیاری سہولیات فراہم کرنے کیساتھ ساتھ وائرس کے سلسلہ میں عوام کو بیدار کیا جائے تاکہ وائرس کے پھیلائو کو کم کیاجاسکے ۔انہوں نے کہاکہ صحت کی دیکھ بھال سے متعلقہ پرائمری ہیلتھ سنٹر منجا کوٹ میں جلد ہی تمام سہولیات کو بحال کیا جائے گا ۔