بانہال // منسٹری اف سکل ڈیولپمنٹ گورنمنٹ اف انڈیا کی طرف سے چلائی جارہی پردھان منتری کوشل وکاس یوجنا کے تحت بانہال میں میلاد ایجوکیشن اینڈ ریسرچ سینٹر کی طرف سے ایک تقریب کا انعقاد کیا گیا جس میں سکل ڈیولمنٹ کے تحت اس ادارے سے خود روزگار کے تحت ٹیلرنگ کا کورس کرنے والی 110 لڑکیوں سمیت 120 تین مہینے میں تربیت حاصل کرنے والے امیدواروں میں اسناد تقسیم کی گئیں۔ اس موقع پرمہمان خصوصی تحصیلدار بانہال شفیق وانی ، سماجی کارکن فاروق احمد بٹ اور معزز شہریوں کے علاوہ ڈائریکٹر میلاد ایجوکیشن اینڈ ریسرچ سینٹر بانہال عقیل احمد بیگ بھی موجود تھے۔ اس موقع پر تحصیلدار بانہال شفیق وانی نے تین ماہ کا ٹیلرنگ کورس مکمل کرنے کے بعد اسناد حاصل کرنے والے امیدواروں کو مبارکبادی اور نیک خواہش پیش کرتے ہوئے کہا کہ وہ اس تربیت سے فائیدہ اٹھاکر خود روزگارکے تحت اپنے اپنے علاقوں میں اپنا کام شروع کرسکتے ہیں تاکہ وہ خود کما کر اپنی اور اپنے گھر کی مالی طور مدد کرنے کے اہل ہوسکتی ہیں۔ اس سہہ ماہی کورس میں 110 لڑکیوں اور دس لڑکوں نے پردھان منتری کوشل وکاس یوجنا کے تحت میلاد ادارے سے تریبت حاصل کی ہے۔