گول//گزشتہ شام کو پرتمولہ علاقہ میں طارق احمد ولد عبدالرحیم لوہار ساکنہ پرتمولہ، وارڈ نمبر 7شام کو اچانک گھر میں موجود گیس سلینڈر نے آگ پکڑ لی جس وجہ سے کافی افرا تفری کا ماحول پیدا ہوا ۔ اس دوران رہائشی مکان کے دو کمروں کو آگ سے نکال پہنچا اس دوران وہاں پر موجود لوگوں نے فوری طو رپر گیس سلینڈرکو کسی طریقے سے باہر پھینک دیا اور فوری طو رپر فائر بریگیڈ کو بلایا ۔ کشمیر عظمیٰ کے ساتھ بات کرتے ہوئے مقامی سرپنچ مشتاق احمد نے بات کرتے ہوئے کہا کہ لوگوں نے کافی محنت کی اور فائر برگیڈ بھی جلدی سے پہنچی جس وجہ سے مکان کو زیادہ نقصان ہونے نہیں دیا اور افراد خانہ کو بھی کوئی جانی نقصان نہیں ہوا ۔ انہوں نے کہا کہ رہائشی مکان کے دو کمروں کو نقصان پہنچا ہے باقی اشیاء کو جل گئی ۔ انہوں نے انتظامیہ سے مطالبہ کیا کہ اس غریب شخص کی امداد کی جائے ۔