عظمیٰ نیوز سروس
جموں// جموں و کشمیر اور لداخ ہائی کورٹ کی ہدایات کی تعمیل کرتے ہوئے، حکومت نے جموں و کشمیر کے مرکزی علاقے میں پرائیویٹ سکولوں کے لیے ٹرانسپورٹ فیس کے ڈھانچے کا تعین کرنے کے لیے ایک کمیٹی تشکیل دی ہے۔فیس فکسیشن اینڈ ریگولیشن کمیٹی کے جاری کردہ حکم کے مطابق، کو رٹ پٹیشن (سی نمبر 10702) )میں دی گئی ہدایات کے مطابق پینل تشکیل دیا گیا ہے۔ ہائی کورٹ نے حکومت، صارفین کے امور اور عوامی تقسیم کے محکمے کے کمشنر/سیکرٹری پر مشتمل ایک کمیٹی کی تشکیل کی ہدایت کی تھی۔ کمشنر/سیکرٹری برائے حکومت، محکمہ ٹرانسپورٹ؛ آشیش گپتا، خصوصی سکریٹری، قانون، اور ڈپٹی لیگل ریمیبرنس، ایف ایف آر سی اسکے ممبر ہیں۔کمیٹی کو اختیار دیا گیا ہے کہ وہ ماہرین کو آپٹ کرے اور ٹرانسپورٹ کے کرائیوں کے تعین کے لیے ضروری معلومات رکھنے والے اہلکاروں کی مدد حاصل کرے۔ یہ میٹنگوں اور کارروائیوں کے انعقاد کے لیے مناسب طریقہ کار اپنائے گا اور حکم جاری ہونے کی تاریخ سے ایک ماہ کے اندر اپنی رپورٹ پیش کرے گا۔