بٹوت// ریاست کے مشہور سیاحتی مقام بٹوت پتنی ٹاپ کی قدرتی حسن کی دولت سے مالا مال دلکش وادیوں میںگزشتہ کچھ ایام سے بالی وڈ فلم انڈسٹری کے نامی فلم ہدایت کارودھو ونود چوپڑا کی ہدایت میںبن رہی فلم’لو لیٹر‘کی عکس بندaی کا سلسلہ جاری ہے ۔اس فلم کی کہانی کشمیری پنڈت مہاجرین کو گذشتہ اٹھائیس سالہ عرصہ میں پیش آمد نامساعدحالات پر مبنی ہے۔ مشہور سیاحتی مقامات پتنی ٹاپ، بٹوت، سناسر میں ایک لمبے عرصہ کے بعدکسی بالی وڈ فلم کی اوٹ ڈور عکس بندی کے لئے انڈسٹری کے نامی ہدایت کار اور عملے کی آمد سے علاقے کے عوام میں خوشی و مسرت کی لہر دوڑ گئی ہے۔ علاقے کے عوام اس بات کے شدت سے خواہش مند ہیںکہ طویل انتظار کے بعد شروع ہونے والا یہ سلسلہ آنے والے وقت میں پوری آب وتاب سے جاری رہنا چاہیے تاکہ اس قدرتی حسن کی دولت سے مالامال علاقے میںسیاحتی شعبے کو بڑھاوا دینے میں یہ سلسلہ معاون ومددگارثابت ہوسکے۔ مزیدیہ سلسلہ علاقے میں سیاحتی شعبے سے وابستہ اپنی روزی روٹی پیدا کررہے لوگوں کودرپیش کاروباری مندی کے حالات ومسائل سے نجات دلانے کی وجہ بن سکے۔کشمیر عظمیٰ سے بات کرتے ہوئے سی ای او پتنی ٹاپ ڈیولپمنٹ اتھارٹی شوکت ملک نے بتایا کہ ودھو ونود چوپڑا کی ہدایت میں بن رہی بالی وڈ فلم’ لولیٹر‘کی شوٹینگ کے لئے فلم عملہ گزشتہ تین روز سے پتنی ٹاپ اور بٹوت کے مختلف ہوٹلوں میں ٹھہرا ہواہے اور اس کے لئے ڈھائی سو کے قریب رہائشی کمرے بُک کرائے گئے تھے ۔انہوںنے بتایاکہ مقامی سطح پرسو کے قریب چھوٹی بڑی نجی گاڑیاں فلم کی شوٹنگ کے لئے کرائے پر حاصل کی گئی ہیں۔ انہوں نے مزید کہا کہ ریاستی حکومت کی سر پرستی میںمحکمہ کی جانب سے اس خطہ کو سیاحتی شعبے میں ترقی دینے کی مثبت نتائج پر مبنی کوششیں کی جارہی ہیں ۔