کراچی//محمد حفیظ، فخر زماں، وہاب ریاض، شاداب خان اور اماد وسیم کو جنوبی افریقہ کے خلاف ٹی۔20سیریز کے لئے پاکستان کی 20رکنی ٹیم سے باہر کردیا گیا ہے۔ پاکستان کرکٹ بورڈ (پی سی بی) نے اتوار کو ٹیم کااعلان کیا۔پاکستان نے ٹی۔20میں آخری سیریز نیوزی لینڈ کے خلاف کھیلی تھی جسے اس نے 1-2 گنوایا تھا۔ شاداب نے اس سیریز میں ٹیم کی قیادت کی تھی۔ محمد اکرم کی صدارت والی سلیکشن پینل نے ٹیم میں چار نئے کھلاڑیوں لیفٹ آرم اسپنر ظفر گوہر، گیندباز آل راونڈر اماد بٹ، آل راونڈر دانش عزیز اور لیگ اسپنر زاہد محمود کو ٹیم میں شامل کیا ہے۔ٹی۔20سریز کے تمام تینوں میچ غذافی اسٹیڈیم میں کھیلے جائیں گے۔ سیریز گیارہ فروری سے شروع ہوگی۔ کھلاڑی اور حکام تین فروری کو بایو ببل میں داخل ہوجائیں گے۔ جو کھلاڑی راول پنڈی میں دوسرے ٹیسٹ کا حصہ ہیں وہ دوسرا ٹیسٹ ٹیسٹ ختم ہونے کے بعد بایو ببل میں داخل ہوں گے۔ٹیم: بابر اعظم، آمر یامن، اماد بٹ، عاصف علی، دانش عزیز، فہیم اشرف، حیدر علی، حارث روف، حسن علی، حسین طلت، افتخار احمد، خوشدل شاہ، محمد حسنین، محمد نواز، محمد رضوانی، سرفراز احمد، شاہین آفریدی، عثمان قادر، ظفر گوہر اور زاہد محمود۔دورہ نیوزی لینڈ کے کامیاب سینئر بیٹسمین محمد حفیظ کو ٹیم سے ڈراپ کیا گیا ہے، جبکہ آصف علی کی ٹیم میں واپسی ہوئی ہے۔پاکستانی اسکواڈ میں تجربہ کار آل راونڈر محمد حفیظ، شاداب خان، عماد وسیم ، فخر زمان ، عبداللہ شفیق ، محمد موسیٰ اور وہاب ریاض کو شامل نہیں کیا گیا ہے۔چیئرمین سلیکشن کمیٹی محمد وسیم نے لاہور میں پریس کانفرنس کرتے ہوئے پاکستانی ٹی ٹوئنٹی اسکواڈ کا اعلان کیا۔تین میچز کی ٹی ٹوئنٹی سیریز کے لیے 20 رکنی پاکستانی اسکواڈ کی قیادت بابر اعظم کریں گے جبکہ دیگر کھلاڑیوں میں حیدر علی، خوشدل شاہ، حسین طلعت، دانش عزیز، آصف علی، افتخار احمد، محمد نواز، ظفر گوہر، فہیم اشرف، عامر یامین، عماد بٹ، محمد رضوان، سرفراز احمد، شاہین آفریدی، حارث روف، محمد حسنین، حسن علی، عثمان قادر اور زاہد محمود شامل ہیں۔چیئرمین سلیکشن کمیٹی محمد وسیم نے کہا کہ ٹی ٹوئنٹی اسکواڈ کیلئے سب سے مشاورت کے بعد فیصلہ کیاہے، ٹی ٹوئنٹی ورلڈ کپ بھی ہے اسے بھی ذہن میں رکھا گیا ہے۔محمدوسیم کاکہنا تھا کہ وائٹ بال کرکٹ میں آل راونڈرزکی بڑی اہمیت ہے، اس پر بھی نظر ہیکہ اٹیکنگ اوپنر اور مڈل آرڈر میں فنشر کی ضرورت ہے۔ ڈارپ کیے گئے پلیئرز سے متعلق محمد وسیم نے بتایا کہ فخرزمان کی انٹر نیشنل فارم اچھی نہیں رہی، اسٹرائیک ریٹ بھی کم ہے،وہاب ریاض کی کارکردگی میں تسلسل نہیں ان کی بھی حالیہ فارم اچھی نہیں، شاداب خان اور عماد وسیم دستیاب نہیں ہیں جبکہ حفیظ 3فروری تک بائیوسیکیورببل کیلئے دستیاب نہیں۔ چیف سلیکٹر نے بتایا کہ ڈراپ کیے گئے کھلاڑی پلانز میں شامل رہیں گے جبکہ سرفراز تجربہ کار کیپر ہیں، پاکستان کیلئے اچھا چکے ہیں ان کارول مختص ہے،ان کے علاوہ بھی کیپرز پر نظر ہے۔انہوں نے کہاکہ کوویڈ 19 پروٹوکولز ہر کھلاڑی کے لیے یکساں ہیں، ٹیم کا بائیو سیکیور ببل 3 فروری سے شروع ہوگا، محمد
حفیظ جب تک نہیں آسکتے تھے، آصف علی 3فروری کو دستیاب ہوں گے، جبکہ محمدحفیظ دستیاب نہیں، ہمیں حفیظ کی فارم پر شک نہیں وہ بائیو سیکور ببل کیلییدستیاب ہوتے تو ٹیم میں ضرور ہوتے۔واضح رہے کہ پاکستان اور جنوبی افریقا کے درمیان ٹی ٹوئنٹی سیریز 11 فروری سے لاہور میں شروع ہوگی۔
اللہ صبر کرنے والوں کے ساتھ ہے :محمد حفیظ
کراچی// پاکستان کرکٹ ٹیم کے آل راؤنڈر محمد حفیظ نے جنوبی افریقہ کے خلاف ٹی ٹوئنٹی سیریز کے اسکواڈ میں نام شامل نہ کرنے پر اپنا رد عمل دے دیا۔کرکٹر محمد حفیظ نے ٹیم سے ڈراپ ہونے پر اپنے ردِعمل میں قرآن کی آیت کا حوالہ دیا جس کا مفہوم کچھ یوں ہے کہ ’اللہ صبر کرنے والوں کے ساتھ ہے۔‘ انہوں نے سوشل میڈیا پر تاثرات کا اظہار کرتے ہوئے یہ پوسٹ شیئر کی۔واضح رہے کہ نیوزی لینڈ کے خلاف بہترین پرفارمنس دکھانے والے محمد حفیظ جنوبی افریقہ کے خلاف ٹی ٹوئنٹی سیریز سے باہر ہوگئے۔چیف سلیکٹر محمد وسیم کہتے ہیں کہ آصف علی تین فروری کو دستیاب ہوں گے، محمد حفیظ دستیاب نہیں ہیں۔انہوں نے کہا کہ حفیظ کی فارم پر شک نہیں، وہ بائیو سیکور ببل کے لیے دستیاب ہوتے تو ٹیم میں ہوتے۔