آکلینڈ /یو این آئی// پاکستان کو پہلے ٹی20 میچ میں نیوزی لینڈ نے 5 وکٹوں سے ہراکر سیریز میں 0-1 سے برتری حاصل کر لی۔سیریز کے اس پہلے میچ میں پاکستان کے قائم مقام کپتان شاداب خان نے ٹاس جیت کر پہلے بیٹنگ کا فیصلہ کیا لیکن پوری ٹیم 9 وکٹوں کے نقسان پر 153 رن ہی بنا سکی۔ یہ نشانہ نیوزیلینڈ نے پانچ وکٹ کے نقصان پر 156 رن بنا کر پورا کر لیا۔ پاکستانی ٹیم کی اننگ کے اغاز میں ہینوجوان عبداللہ شفیق بغیر کوئی رن بنا ئے پویلین لوٹ گئے ۔ اس کے بعد پہلا میچ کھیلنے والے نوجوان جیکب ڈفی نے یکے بعد دیگرے دو گیندوں پر محمد رضوان اور محمد حفیظ کو پویلین کی راہ دکھائی۔گلے اوور میں اسکاٹ کگلیجن نے پاکستان کو ایک اور نقصان پہنچاتے ہوئے حیدر علی کیابھی وکٹ حاصل کر لیا۔شاداب خان اور خوشدل شاہ نے اسکور کو 39 تک پہنچایا ہی تھا کہ اش سودھی نے خوشدل کی اننگ کا خاتمہ کردیا۔ شاداب کا ساتھ دینے عماد وسیم آئے اور دونوں کھلاڑیوں نے مل کر اسکور کو 79 تک پہنچا یا لیکن اس مرحلے پر کگلیجن نے اپنی ٹیم کو چھٹی کامیابی دلاتے ہوئے عماد کی 19رنز کی اننگ کا خاتمہ کردیا۔شاداب نے مشکل وقت میں 32 گیندوں پر 3 چھکوں اور دو چوکوں کی مدد سے 42رن بنائے لیکن ڈفی نے چوتھے وکٹ حاصل کر کے انہیں بھی پویلین واپسی پر مجبور کردیا۔اختتامی اوورز میں فہیم اشرف نے جارحانہ کا بیٹنگ کا مظاہرہ کرتے ہوئے صرف 18 گیندوں پر 31رنز بنائے جس کی بدولت قومی ٹیم 150 رنز کا ہندسہ پار کرنے میں کامیاب رہی۔پاکستان نے مقررہ اوورز میں 9وکٹوں کے نقصان پر 153رنز بنائے جبکہ نیوزی لینڈ کی جانب سے ڈفی نے 4 اور کگلیجن نے تین وکٹیں حاصل کیں۔اکستان کو پہلی کامیابی اس وقت حاصل ہوئی جب شاہین شاہ آفریدی کی گیند پر کپتان شاداب خان نے خطرناک اوپننگ بلے باز مارٹن گپٹل کا بہترین کیچ لیا۔ اگلے اوور میں حارث رؤف نے پاکستان کو دوسری کامیابی دلاتے ہوئے ڈیون کونوے کو اپنی ہی گیند پر کیچ کر کے چلتا کردیا۔21رن پر دو وکٹیں گرنے کے بعد ٹِم سیفرٹ اور گلین فلپس وکٹ پر یکجا ہوئے۔