عظمیٰ نیوز سروس
سرینگر// کائونٹر انٹیلی جنس کشمیر (سی آئی کے)نے بدھ کو سرینگر میں آئی پی سی اور غیر قانونی سرگرمیاں (روک تھام) ایکٹ (یو اے پی اے)کی دفعات کے تحت درج ایک کیس کے سلسلے میں سرینگر میں دو رہائشی مکانات کی بیک وقت تلاشی لی۔حکام نے بتایا کہ ایک تلاشی باغ مہتاب میں الطاف احمد بٹ ولد عبدالجبار بٹ کے گھر کی گئی جو 1990 سے پاکستان میں مقیم ہیں۔اس کے ساتھ ہی، CIK کی ایک اور ٹیم نے شیخ العالم کالونی، نوگام میں مختار احمد بابا ولد محمد یاسین بابا کے گھر کی تلاشی لی، جو 2022 سے پاکستان میں مقیم ہیں۔یہ تلاشیاں آئی پی سی کی دفعہ 505 اور 153 اے اور غیر قانونی سرگرمیاں (روک تھام) ایکٹ کی دفعہ 13 اور 18 کے تحت پولیس سٹیشن سی آئی کے سرینگر میں درج ایف آئی آر نمبر 04/2026 کے سلسلے میں کی گئیں۔