اسلام آباد// پاکستان میں صوبہ پنجاب کے نئے وزیراطلاعات فیض الحسن چوہان نے پنجاب میں فلموں کے 'فحش' اشتہارات پر پابندی لگا دی ہے ۔مسٹر چوہان نے لاہور میں ایک عوامی جلسہ سے خطاب کرتے ہوئے کہاکہ پنجاب میں سنیما گھروں میں اگر فحش بل بورڈ پائے گئے تو اس پر جرمانہ لگایا جائے گا۔ اس کے بعد بھی اگر ہدایت پر عمل نہیں کیا گیا تو سنیما گھر کو بند کردیا جائے گا ۔ یہ کیسی انسانیت ہے کہ آپ نیم عریاں خاتون کی تصویر بڑے بل بورڈ پر چسپاں کرکے پیش کرتے ہوں۔پاکستان کے سیاسی اور شہری حقوق کے کارکن عمر راشد نے ٹوئٹر پر کہاکہ 'یہ مورل پولیسنگ ہے '۔مسٹر خان کی پارٹی کے اس فیصلے سے ان لوگوں میں غصہ ہے جنہیں لگتا ہے کہ وزیراعظم عمران خان کی حکومت میں سخت گیروں کا اثر بڑھ رہا ہے ۔مسٹر خان کی پارٹی نے گزشتہ ہفتہ ہی مسٹر چوہان کو ان کے عہدہ پر مقرر کیا ہے ۔ اس کے بعد سے مسٹر چوہان کئی تنازعات میں گھر چکے ہیں۔رائٹر ۔