اسلام آباد// پاکستان سول ایوی ایشن اتھارٹی (سی اے اے ) نے طیارہ میں سفر کے دوران 'نسوار' پر پابندی عائد کرتے ہوئے اسے ساتھ لے جانے کو قابل جرم قرار دیا ہے ۔ سی سی اے کی جانب سے جاری نوٹیفکیشن میں ملک کے تمام ہوائی اڈوں کو نسوار پر پابندی عائد کرنے کے سلسلے میں چوکنا کردیا گیا ہے ۔ نوٹیفکیشن میں کہا گیا ہے کہ تمام عرب ممالک نے نسوار کو منشیات کی فہرست میں شامل کرلیا ہے ، مشرق وسطی کے ممالک کی سرزمین پر کسی بھی مسافر سے نسوار برامد ہوئی تو اس کے خلاف سخت کارروائی کی جائے گی۔ ڈان نیوز کے مطابق حال ہی میں اے این ایف نے ملک میں تمام ایجنسیوں سے منشیات کی روک تھام کے لئے تعاون کی اپیل کی تھی۔یواین آئی