اسلام آباد//پاکستان میں پری مان سون بارشوں کا آغاز ہو گیا ہے اور گزشتہ 24 گھنٹے کے دوران بارش سے متعلقہ واقعات میں 23 افراد کی جانیں گئیں۔حکام نے پیر کو یہ اطلاع دی۔ مشرقی پنجاب صوبے میں ایمرجنسی سروس ریسکیو 1122 کے ترجمان فاروق احمد نے ایک بیان میں کہا کہ تمام اموات تین مختلف وجوہات کی وجہ سے ہوئیں جن میں بجلی کا جھٹکا، ڈوبنا اوربجلی گرنے کے واقعات شامل ہیں۔
انہوں نے کہا کہ بجلی گرنے سے ضلع نارووال میں پانچ اور شیخوپورہ میں دو افراد جاں بحق ہوئے ۔ صوبے میں ڈوبنے سے کم از کم سات افراد ہلاک ہو گئے ہیں۔
وہاں کے مختلف علاقوں میں بجلی کا جھٹکا لگنے سے پانچ افراد کی موت ہوئی۔اس کے ساتھ ساتھ نارووال، لاہور، چنیوٹ اور شیخوپورہ سمیت مختلف اضلاع میں بجلی کے جھٹکے ، دیوار و چھت گرنے کے واقعات میں کم ازکم 75 افراد زخمی بھی ہوئے ہیں۔