سرینگر//کورنا وائرس کے ڈر کے پیش نظر پاکستان میں زیر تعلیم درجنوں کشمیری طلاب وگہ سرحد پر درماندہ ہیں کیونکہ اُنہیں بھارتی علاقے میں داخل ہونے کی اجازت نہیں دی جارہی ہے ۔اس دوران مذکورہ طلاب کے رشتہ داروں نے اپنے بچوں کی گھر واپسی کا مطالبہ کیا ہے ۔انہوں نے الزام عائد کہ اُن کے بچوں کونہ واپس پاکستان جانے کی اجازت دی جا رہی ہے اور نہ ہی سرحد پار کرکے بھارت میں داخل ہونے کی اجازت ددی جارہی ہے ۔ دنیا بھر کے ساتھ ساتھ پاکستان میں بھی کورنا وائرس کے پھیلائو کے پیش نظر وہاں زیر تعلیم کشمیر طلاب نے گھر واپسی کا فیصلہ تو کیا لیکن وہ واگہ سرحد پر درماندہ ہوکر رہ گئے ہیں ۔ معلوم ہوا ہے کہ پاکستان کی مختلف یونیورسٹیوں اور کالجوںمیں زیر تعلیم کشمیر ی طلاب جونہی واگہ سرحد پر پہنچ گئے تو انہیں بھارتی علاقے میں داخل ہونے کی اجازت دی نہیں دی گئی اور نہ اُنہیں واپس پاکستانی علاقے کی طرف جانے دیا جارہا ہے جس کے باعث وہ سرحد پر ہی درماندہ ہو کررہ گئے ہیں۔ واگہ سرحد پر درماندہ کشمیری طلاب نے پاکستان اور بھارت کی حکومتوں کے خلاف احتجاج کرتے ہوئے مطالبہ کیا کہ انہیں گھر لیجانے کیلئے اقدامات کئے جائیں ۔ اس ودران واگہ سرحد پردرماندہ کشمیری طلاب کے والدین نے پریشانی کی حالت میں اپنے بچوں کو گھر پہنچانے کے اقدامات کا مطالبہ کیا ۔ ( سی این آئی )