اسلام آباد//پاکستان کے پنجاب صوبہ میں پیر کو ایک مشق کے دوران جہاز کے حادثے کا شکارہوجانے کی وجہ سے دو پائلٹوں کی موت ہوگئی۔ پاکستانی فضائیہ نے یہ اطلاع دی۔فضائیہ نے ایک بیان میں کہاہے کہ یہ جہاز معمول کے مشق کے دوران پرواز پر تھا اور گجرات ضلع میں حادثے کا شکارہوگیا۔ طیارے میں 2 پائلٹ میجر عمر اور لیفٹیننٹ فیضان سوار تھے اور انہیں جان بچانے کے لیے طیارے سے باہر نکلنے کا موقع نہ مل سکا جس کے نتیجے میں دونوں ہلاک ہوگئے۔پاک فوج کے شعبہ تعلقات عامہ آئی ایس پی آر کے مطابق میجر عمر انسٹرکٹر اور لیفٹیننٹ فیضان زیر تربیت پائلٹ تھے۔