یو این آئی
پورٹ مورسبی//پاپوا نیو گنی کے کوکوپو میں منگل کو زلزلے کے شدید جھٹکے محسوس کیے گئے ۔امریکی جیولوجیکل سروے نے بتایا کہ منگل کو بین الاقوامی وقت کے مطابق صبح 00:53:39 پر محسوس کیے گئے زلزلے کی شدت ریکٹر اسکیل پر 5.2 تھی۔ زلزلے کا مرکز کوکوپو سے 82 کلومیٹر مشرق میں زمین کی سطح سے 24.2 کلومیٹر کی گہرائی میں، 4.32 ڈگری جنوبی عرض البلد اور 153.01 ڈگری مشرقی طول البلد میں تھا۔