یو این آئی
پورٹ مورسبی// پاپوا نیو گنی میں جمعہ کی صبح زلزلے کے شدید جھٹکے محسوس کیے گئے ۔جی ایف زیڈ جرمن ریسرچ سینٹر فار جیو سائنسز نے بتایا کہ بین الاقوامی وقت کے مطابق 01.06 پر محسوس کیے جانے والے زلزلے کی شدت ریکٹر اسکیل پر 5.2 تھی۔زلزلے کا مرکز سطح زمین سے 10.0 کلومیٹر کی گہرائی میں 5.45 ڈگری جنوبی عرض البلد اور 145.85 ڈگری مشرقی طول البلد میں تھا۔ادھرچین کے باندا سمندر میں جمعہ کو زلزلے کے درمیانے درجے کے جھٹکے محسوس کیے گئے ۔جی ایف زیڈ جرمن ریسرچ سینٹر فار جیو سائنسز کے مطابق آج علی الصبح 0350 بجے آنے والے زلزلے کی شدت ریکٹر اسکیل پر 5.7 ریکارڈ کی گئی۔زلزلے کا مرکز 6.05 ڈگری جنوبی عرض البلد اور 130.19 ڈگری مشرقی طول البلد اور سطح زمین سے 10 کلومیٹر کی گہرائی میں تھا۔