سرینگر//جنوبی ضلع اننت ناگ کے براکپورہ بالا میں لوگوں کو پانی کی سخت قلت کا سامنا ہے جبکہ متعلقہ محکمہ کی جانب سے علاوہ کو پانی فراہم کرنے میں کوئی اقدام نہیں کیا جارہا ہے۔ لوگوں نے جل شکتی محکمہ کے خلاف برہمی کااظہار کرتے ہوئے کہا کہ محکمہ کو بار بار مطلع کرنے کے باوجود بھی کوئی کارروائی نہیں ہورہی ہے۔مقامی لوگوں نے بتایاکہ انہیں ندی نالوں کا ناصاف پانی استعمال کرنا پڑتا ہے جس کی وجہ سے لوگ کئی طرح کی بیماریوں میں مبتلاء ہورہے ہیں۔لوگوں نے بتایا کہ انہوں نے کئی بارجل شکتی محکمہ کے ذمہ داروں کو اپنی مشکلات سے آگاہ کیا لیکن وہ ان کی دشواریوں کو دیکھنے کے باوجود غیر ذمہ داری کا ثبوت پیش کررہے ہیں۔اس دوران لوگوں نے اب ضلع انتظامیہ سے مانگ کی کہ وہ کوئی ٹھوس اقدام کرے تاکہ ان کے مشکلات کا ازالہ ہوسکے۔سی این آئی